لاپتہ افراد کا مسلئہ حل ہونا چاہیے، خواجہ آصف

0
240
لاپتہ افراد کا مسلئہ حل ہونا چاہیے، خواجہ آصف

ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف نے بلوچستان کے حوالے سے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں رواج بدلنا چاہیے، لاپتہ افراد کا بڑا مسئلہ ہے جسے حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تیس چالیس سال سے اقتدار میں رہنے والے بلوچوں کو اب عوام کا سوچنا چاہیے۔ بلوچستان میں یہ بھی روایت ہے کہ بڑے لوگوں نے اپنی جیلیں بنا رکھی ہیں اور لوگ ان میں قید ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کابینہ کا رکن بننے سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ پارٹی قیادت نے مجھے پارلیمانی لیڈر بنایا ہے۔

Leave a reply