میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

0
374
میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

ہاٹ لائن نیوز ں: پاکستان پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کےوزیراعلیٰ بن گئے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے پولنگ ہوئی۔

سپیکر بلوچستان اسمبلی نے پولنگ کےبعد نتائج کااعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ میر سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے صرف سرفراز بگٹی نے کاغذات جمع کرائے تھے، سرفراز بگٹی کو مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی۔

Leave a reply