کراچی کنگز کے 13 کھلاڑی فوڈپوائزننگ کا شکار

0
327
کراچی کنگز کے 13 کھلاڑی فوڈپوائزننگ کا شکار

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کیمطابق جمعرات کو کراچی کنگز کی انتظامیہ کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 میں سے 13 کھلاڑی پیٹ درد میں مبتلا ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جو کھلاڑی قدرے بہتر ہوں گے وہ میچ کھیلیں گے۔ دوسری جانب ٹیکنیکل کمیٹی نے کراچی کنگز کو میچ کے لیے ٹیم میں 2 غیرملکی کھلاڑیوں کوشامل کرنیکی منظوری دےدی۔

Leave a reply