ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

0
240
ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ہاٹ لائن نیوز : قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے اطراف اور شاہراہ دستور پر غیرمجاز افراد کا داخلہ بند کردیاگیاہے جبکہ تمام داخلی راستوں پرپولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

خصوصی کارڈز اور اسٹیکرز والی گاڑیوں کو پارلیمنٹ کےاحاطے میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے آزاد ارکان نےپارلیمنٹ کےاندر اور باہراحتجاج کااعلان کیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہےکہ قومی اسمبلی کےاجلاس میں مہمانوں کےدعوت نامے منسوخ کردئیے گئے ہیں، صرف خصوصی جاری کردہ کارڈزوالےیااراکین اسمبلی کو داخلےکی اجازت ہوگی۔

Leave a reply