یمنی زیدی کا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

0
51

ہاٹ لائن نیوز : معروف پاکستانی اداکارہ یمنی زیدی کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

حال ہی میں اداکارہ یمنی زیدی کی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام پرکافی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اداکارہ کی ڈانس ویڈیو میں وہ ایک مشہور بھارتی گانے پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیاجارہا ہے جس میں اداکارہ باربارڈانس اسٹیپس کو بھول کر ساتھیوں کے ڈانس اسٹیپس کو فالو کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اداکارہ یمنی زیدی کے معصومانہ انداز اور انکے ڈانس کو سراہ رہے ہیں۔

Leave a reply