
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم میں غفلت کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مردم شماری اور انتخابی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پشاور کے دفتر کو دیے گئے ٹیبلٹس چوری ہو گئے۔ انکوائری کمیٹی بھی ملوث افراد کو منظر عام پر لانےمیں ناکام رہی۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کو ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلیے دیےگئے ٹیبلیٹس پشاور کے ڈسٹرکٹ آفس سے چوری ہوگئے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور فی میل نےتحقیقات کاحکم دیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔
کمیٹی نےمعاملےکی تحقیقات کرکےایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنی تھی لیکن سات روز گزرنے کے باوجود انکوائری مکمل نہ ہوسکی اور چوری میں ملوث کردار کو سامنے نہیں لایا جا سکا۔









