
ہاٹ لائن نیوز : مالیاتی امور سے متعلق امریکن براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات سے سیاسی غیر یقینی صورتحال ختم ہوئی ہے اور ڈالر بانڈز میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ڈالر بانڈ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھی ہے، پاکستان کی سیاسی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور اب پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابات نے سیاسی بے یقینی ختم کر دی، پاکستان کے ڈالر بانڈ کو اچھا سمجھا جانے لگا ہے۔
بلوم برگ نے کہا کہ پالیسی خدشات گزشتہ سال کی طرح برقرار ہیں تاہم آئی ایم ایف ڈیل سے ان کا خاتمہ ہوسکتا ہے، پاکستان کے ڈالر بانڈ کی قیمت مارکیٹ سے زیادہ ہے۔
ایک اور رپورٹ میں، بلومبرگ نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی اگلی قسط کی ضروریات پوری کر لی ہیں اور اسے 1.2 بلین ڈالر کا قرض مل سکتا ہے۔








