خاتون کو گھیرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی ؛ پولیس

0
55

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی خطاطی پر مبنی کرتا پہنے خاتون کو گھیرنے والوں کے خلاف پولیس کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔

خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب وہ سفید رنگ کا کرتہ پہن کر بازار پہنچی جس کے کرتے پر عربی تحریر تھی جسے کچھ لوگوں نے قرآنی آیات سمجھ کر غلط کہا اور خاتون کو ایک ریسٹورنٹ میں پناہ لینا پڑی جہاں پولیس آئی اور اسے بچایا.

بعد ازاں علماء نے تھانے پہنچ کر تصدیق کی کہ خاتون کے لباس پر کوئی مقدس تحریر نہیں تھی۔ تاہم خاتون نے ایسا لباس پہننے سے معذرت کر لی۔ پولیس کی جانب سے علماء کے بیان اور خاتون کی معافی کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا گیا کہ خاتون کو گھیرنے اور ہراساں کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

تاہم لاہور کے ایس ایس پی آپریشنز علی رضا نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ خاتون کو ہراساں کرنے پر کسی کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہاہےکہ معاملہ اس وقت ختم ہوگیا جب علما نے اس بات پر اتفاق کیا کہ لڑکی کے لباس پر کوئی مقدس آیات نہیں ہیں۔

ایس ایس پی نے خاتون کو بچانے میں اے ایس پی شہربانو نقوی کے کردار کوبھی سراہا۔

Leave a reply