بچوں کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف رپورٹ طلب

0
289
بچوں کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف رپورٹ طلب

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر ڈرائیورز اور باعزت بری ہونے والے افراد کے نام کریمنل ریکارڈ سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو اگلی سماعت پر کریمینل ریکارڈ سےمتعلق رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کر دی ۔

عدالت نے سرکاری وکیل کی درخواست پرکیس کی سماعت5مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ہماری درخواست ہے کہ درخواست کچھ دنوں تک ملتوی کی جائے، یہ معاملہ نگران کابینہ میں زیر غور تھا، اب کابینہ ہی ختم ہو گئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ڈی آئی جی آئی ٹی نے کہا تھا کہ وہ نام کریمنل ریکارڈ سے نام نکال دیں گے۔

ایڈوکیٹ ربعیہ باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے نام نہیں نکالے، یہ جان بوجھ کر تنگ کر رہے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ شکایت گزار کریمنیل ریکارڈ آفس کو بھی درخواست دیں ۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے غازیہ احسان سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کی۔

Leave a reply