بات کپتان کے گھرتک پہنچ گئی؟

0
78

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز)جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ۔

پولیس نے اسد عمر ،چیرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان ،عظمی خان کی گرفتاری مانگ لی ۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گے ، جے آئی ٹی نے تینوں ملزمان کو گنہگار لکھا ہے ، پولیس کو تفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے، علمیہ خان کی موقع پر موجودگی پائی گی ۔

علیمہ خان ، عظمی خان ، اسد عمر کے وکیل برہان معظم ملک نے گرفتاری کی مخالفت کردی ۔

وکیل برہان معظم ملک کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور عظمی خان مقدمے میں نامزد نہیں ہیں ، ہمیں وہ بیان دکھائے جائیں جس کی روشنی میں ہمیں قصوروار قرار دیا گیا۔

تفتیشی افسر نے کہا ہے کہ ہم انکو 161 کے تمام بیان دکھا دیتے ہیں جس پر عدالت نے کاروائی کچھ دیر تک ملتوی کردی ۔

Leave a reply