افریقہ کی سب سےبڑی مسجد کا افتتاح

ہاٹ لائن نیوز : الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون نےدنیا کی تیسری اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کاباضابطہ افتتاح کردیا۔
یہ مسجد 70 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے اور اسمیں 120,000 نمازیوں کی گنجائش موجود ہے۔ اسکو اکتوبر 2020 ءمیں پہلی بارنمازیوں کیلیےکھولاگیاتھا لیکن اسوقت کے صدر عبدالمجید تبون کورونا کی وجہ سے افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
اس مسجد میں دنیا کا سب سے اونچا مینار بھی شامل ہے جس کی اونچائی 267 میٹر ہے۔مینار لفٹوں اور دیکھنے کے لیے پلیٹ فارم سے لیس ہے جہاں سے دارالحکومت اور خلیج الجزائر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
مسجد کے اندرونی حصے کو لکڑی، سنگ مرمر اوردیگرقیمتی سامان سے اندلس کےانداز میں سجایا گیا تھا۔اس بڑے منصوبے پر 800 ملین ڈالر سے زائد لاگت آئی اور اسکی تعمیر میں 7 سال لگے۔








