پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع

0
317
پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈزکےزیراہتمام میٹرک کےسالانہ امتحانات یکم مارچ سے شروع ہونگے جس کیلیے امتحانی مراکز قائم کردیےگئےہیں اور طلبہ کو رول نمبرسلپس اور ڈیٹ شیٹس جاری کر دی گئی ہیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ پنجاکےتعلیمی بورڈز کےزیراہتمام میٹرک پارٹ ٹو کےامتحان 1 مارچ اور میٹرک پارٹ ون کے سالانہ امتحانات19 مارچ سےشروع ہونگے جس کیلیے امتحانی مراکز قائم کیےگےہیں اور امتحان میں حصہ لینے والے طلبہ کو رول نمبر سلپس اور تاریخ جاری کی گئی ہے ۔

امتحانات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 کے تحت امتحانی مراکز کے احاطے میں غیر مجاز افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جبکہ رواں سال تعلیمی بورڈز میٹرک پارٹ ٹو کے امتحانات کا نتیجہ 20 جولائی کو اور میٹرک پارٹ ون کا نتیجہ 19 اگست کو جاری کریں گے جس کی تیاری کے لیے عملہ کو پہلے سے متحرک کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply