
ہاٹ لائن نیوز : ہری پور کی تحصیل غازی میں گرلز سکول اور گرلز کالج کے لیے فری بس سروس ایک ہفتے سے بند کر دی گئی ہے ۔
زبیدہ امان فاؤنڈیشن کی جانب سے بچیوں کی تعلیم کے لیے 17 بسیں اور 13 دیگر گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں ، گاڑیوں کے بند ہونے سے بچیوں کی تعلیم کا سلسلہ رکنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ 30 گاڑیاں 20 سال سے بچیوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں ۔

احتشام افضل عرف شام خان نے گاڑیوں کو چلانے کی صورت میں انہیں آگ لگانے کی دھمکیاں دی تھیں ، جس سے اہل علاقہ ، گاڑیوں کے ڈرائیورز اور طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروانے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی جا سکی ۔ اہل علاقہ نے آئی جی خیبر پختونخوا سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔









