پنجاب اسمبلی کے آزاد ارکان ن لیگ میں شامل

0
238
پنجاب اسمبلی کے آزاد ارکان ن لیگ میں شامل

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب اسمبلی کے مزید 2 آزاد ارکان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئےہیں۔

جھنگ سے غضنفرقریشی اور قصور سے نومنتخب ایم پی اےاحسن رضاخان نےمریم نوازکیساتھ ملاقات کی۔

جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات میں پی پی 180 قصور سے احسن رضا خان اور پی پی 128 جھنگ سے کرنل (ر) غضنفر قریشی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دونوں ارکان اسمبلی کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ آپ کا تعاون ملک کو تباہی سے نکال کر ترقی کی طرف لے جائیگا۔

Leave a reply