خاندان کے 12 افراد کا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا

0
340
خاندان کے 12 افراد کا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا

ہاٹ لائن نیوز : ایک ایرانی نے اپنے خاندان کے 12 افراد کو قتل کر دیا ہے۔

ایران کے شہر کرمان میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے کلاشنکوف کی گولیوں سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کو قتل کردیا۔ حیران کن طور پر حملہ آورنےاپنےوالد کوبھی قتل کردیاہے۔

جنوبی صوبے کرمان میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس کی بروقت کارروائی سے نامعلوم حملہ آور بھی مارا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔

Leave a reply