
الیکشن متنازعہ کون بنا رہا ہے ؟
ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے مستعفی ہونے کے بعد ملکی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی ہے۔
رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ لیاقت چٹھہ کو پہلے اسپتال میں داخل کرایا جائے، خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہے، کمشنر راولپنڈی کا ایسی گفتگو کرنا بدقسمتی ہے۔
لیگی رہنما کامزیدکہناہےکہ پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں جو چوک پر پھانسی کی اجازت دیتا ہو ، حکومت نہ لینے کیوجہ یہ الزامات نہیں ہیں ۔









