کمشنر راولپنڈی کا بیان ؛ پی ٹی آئی کا بڑا مطالبہ

0
55

کمشنر راولپنڈی کا بیان ؛ پی ٹی آئی کا بڑا مطالبہ

ہاٹ لائن نیوز : کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے اعتراف کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس کے بعد بیرسٹر گوہر نے ردعمل میں کہا کہ کمشنر نے جیتنے والوں کو شکست دی تو بتائیں کون جیتا ؟ یہ بیان بہت سنجیدہ ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر ہم نئے الیکشن میں گئے تو پورا پنڈورا باکس کھولنا پڑے گا۔

انہوں نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فارم 45 کے تحت ہم سیٹیں جیت رہے تھے لیکن بعد میں فارم 47 میں ہمارے امیدواروں کو شکست ہوئی۔

Leave a reply