
ہاٹ لائن نیوز : گیس لیکج کے باعث دھماکے سے بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے تلے سے خاتون اور ایک بچے سمیت ایک شخص کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔









