367 روپے کا پیٹرول، مگر اصل لاگت صرف 234 روپے! باقی رقم کہاں جا رہی ہے؟

0
0
367 روپے کا پیٹرول، مگر اصل لاگت صرف 234 روپے! باقی رقم کہاں جا رہی ہے؟

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد صارفین سے وصول کیے جانے والے ٹیکسز، لیوی اور مختلف مارجنز ایک بار پھر نمایاں ہوگئے ہیں۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر لاگت تقریباً 234 روپے 73 پیسے ہے، جبکہ صارفین کو یہی پیٹرول 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ اس طرح لاگت اور فروخت قیمت کے درمیان تقریباً 133 روپے فی لیٹر کا فرق بنتا ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ڈیزل پر بھی لیوی، ٹیکسز اور دیگر مارجنز کی مد میں 122 روپے 55 پیسے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ چند روز کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 7 ستمبر کو پیٹرول 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر تھا، جو اب بڑھ کر 367 روپے 75 پیسے ہوگیا ہے، یعنی تین روز میں 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 378 روپے 5 پیسے سے بڑھ کر 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جس کے نتیجے میں فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 62 پیسے کا اضافہ ہوا۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر شہریوں کے سفری اخراجات اور مجموعی مہنگائی پر پڑنے کا امکان ہے۔

Leave a reply