اسلم گھمن کو اغوا کرلیا گیا، عمر ایوب کا الزام

0
315
اسلم گھمن کو اغوا کرلیا گیا، عمر ایوب کا الزام

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم این اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو سیالکوٹ سے اغوا کر لیا گیا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اسلم گھمن پر پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

عمر ایوب نے مزید لکھا کہ وہ دھاندلی اور جبری گمشدگیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

Leave a reply