قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے نتائج کامحفوظ فیصلہ آج سنایاجائیگا

0
275
قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے نتائج کامحفوظ فیصلہ آج سنایاجائیگا

ہاٹ لائن نیوز : قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے نتائج کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں این اے 46، 47 اور 48 میں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق آج محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائیں گے جبکہ چیف جسٹس نے درخواستوں پر دلائل سننےکے بعد کل فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

سماعت کےدوران چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاہےکہ عدالت الیکشن کمیشن کوہدایت نہیں دےسکتی لیکن آبزرویشن دےگی۔

Leave a reply