عمران خان کی بہنوں کی ضمانتوں پر سماعت

0
285
عمران خان کی بہنوں کی ضمانتوں پر سماعت

ہاٹ لائن نیوز : لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر وکلاء کے دلائل طلب کرلیے ۔

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نو مئی جلاو گھیراو کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور زین قریشی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر کو ریکارڈ سمیت اور وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 22فروری تک ملتوی کردی ۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آٹھ فروری خوشی کا دن تھا کہ قوم پرجوش طریقے سے نکلی اور ووٹ ڈالے۔ کل وکٹری سپیچ ہورہی تھی انہوں نے پہلے قوم کے پیسے لوٹے اب مستقبل لوٹ رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سب رہنماؤں کے پاس فارم فورٹی فائیو موجود ہیں ۔

Leave a reply