الیکشن کے بعد بھی صنم جاوید کو رہائی نہ مل سکی

0
63

ہاٹ لائن نیوز : نو مئی کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں آج صنم جاوید کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل کرلیےگئے۔

عدالت نے پراسکیوشن کو دلائل کے لیے 12 فروری کو طلب کر لیا ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی ۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ صنم جاوید نو مئی کو ریاست مخالف سازش کا حصہ ہے ، ملزمہ نے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر جلاؤ گھیراؤ کرایا ، صنم جاوید کے وکلاء شکیل پاشا ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کر لیے ۔

شکیل پاشا ایڈووکیٹ نے کہا کہ 9 مئی کا مطلب یہ نہیں ایک ملزم کو ٫10٫10 مقدمات میں ڈال دیا جائے ، صنم جاوید کو ہر ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے ، ضمانت ہونے تک کیس کی تفصیلات فراہم نہیں کی جاتیں، جس مقدمہ میں اب گرفتار کیا اس میں کوئی کردار نہیں ہے، دو مرتبہ نظر بند بھی کیا گیا،عدالتی فیصلوں کے مطابق بھی خاتون کو ضمانت جلد ملنی چاہیے ۔

Leave a reply