
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں حاجی لیموں گوٹھ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی ہے۔
پولیس دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہی ہے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈکو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم دستی بم لے کر آرہا تھا، جو ملزم کے ہاتھ میں پھٹ گیا۔









