
ہاٹ لائن نیوز : نو مئی کو تھانہ شادمان کو نزر اتش کرنے کا مقدمہ میں بڑی پیش رفت ہوئی ۔
عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس کا جیل میں ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی ۔
عدالت نے سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کر رکھا تھا ، عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کر رکھی ہیں ۔
بر ضمانت ملزمان بھی حاضری کیلیے عدالت میں پیش ہوئے تھے، پراسیکیوشن نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس کا چالان جمع کرا رکھا ہے ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کےجج محمد نویداقبال نے سماعت کی ، چالان میں بغاوت سمیت دیگر سنگین الزامات لگائیں گئے ہیں ۔
ملزمان کیخلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ نمبر 768/23 درج ہے۔









