گوگل نے صارفین کیلیے ایک اہم قدم اٹھا لیا

0
278
گوگل نے صارفین کیلیے ایک اہم قدم اٹھا لیا

ہاٹ لائن نیوز : گوگل نے صارفین کے لیے ٹک ٹاک کے حوالے سے ایک دلچسپ قدم اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک عالمی سطح پر ایک متنازع پلیٹ فارم ہے تاہم اس پر موجود مواد کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ گوگل سرچ انجن نے سرچ کے نتیجے میں ٹِک ٹاک ویڈیوز سے معلومات کو واضح انداز میں پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔

ویب سائٹ سرچ انجن لینڈ نے نشاندہی کی کہ گوگل سرچ نے ٹِک ٹاک سے معلومات نکالنا شروع کر دی ہیں اور اپنے نتائج کو نمایاں پوزیشن میں پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔

ٹک ٹوک ویڈیوز ہمیشہ گوگل سرچ کے نتائج میں آتے ہیں لیکن ان کے لیے پہلے کبھی واضح جگہ نہیں تھی۔
اب ٹک ٹاک ویڈیوز اور ان کے کیپشنز گوگل کے فیچرڈ اسنیپٹس کے ساتھ گوگل کے اے آئی سے چلنے والے سرچ جنریٹو ایکسپیریئنس میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

Leave a reply