
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں 23 جنوری کا دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ۔
جسٹس شاہدبلال حسن نے
رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا، رجسٹرار آفس نے نوٹفکیشن ساتھ نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا ۔
شہری میاں شبیراسمعیل نے ایڈوکیٹ اظہرصدیق کی وساطت سےدرخواست دائر کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ہونے والے ہیں، دفعہ 144 نہیں لگائی جا سکتی، اسلحہ لے جانے کے لیے دفعہ 144 لگانے کی ضرورت نہیں، یہ ایک علیحدہ جرم ہے، اگر دفعہ 144 لگانی تھی تو الیکشن کمیشن خود درخواست دیتا، عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کو کلعدم قرار دے۔









