وفات پانے والے اساتذہ کی بھی ڈیوٹیاں لگ گئیں

0
276
وفات پانے والے اساتذہ کی بھی ڈیوٹیاں لگ گئیں

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلیے پولنگ اسٹیشنزمیں ایسےاساتذہ کی ڈیوٹیاں بھی لگا دیں جواب اس دنیامیں نہیں رہے۔

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، بعض مقامات پر بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام جاری ہے تو بعض مقامات پرانتخابی عملےکی تعیناتی کاعمل جاری ہے۔

ایسے میں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں جاں بحق ہونے والے اساتذہ کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی ہیں۔

سکول انتظامیہ کے مطابق ایک پرائمری ٹیچر کا انتقال 9 اگست کو ہوا اور دوسرا 8 جنوری کو انتقال کر گیا تاہم الیکشن کمیشن نے دونوں کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں اساتذہ کی ڈیوٹی ختم ہوگئی ہے۔

Leave a reply