علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے وکلا سے جواب طلب کر لیا

0
67

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ وکلا نے یہ کیوں نہیں دیکھا کہ وہ ہمیں انصاف دے پائیں گے یا نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا ہمیں جواب دیں، ہمارے وکلا نے کہا تھا کہ بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز ہمارے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پورا نظام بے نقاب کر دیا، کوئی کیوں نہیں بول رہا، ہر کوئی اپنی اپنی انتخابی مہم چلا رہا ہے۔

Leave a reply