گوگل اے آئی ڈاکٹر کی تیاری میں مصروف

0
255
گوگل اے آئی ڈاکٹر کی تیاری میں مصروف

تصور کریں کہ آپ کسی طبی مرکز میں جاتے ہیں اور ڈاکٹر کے بجائے آپ کا مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) سافٹ ویئر سے معائنہ کیا جاتا ہے؟

اس پر یقین کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن مستقبل قریب میں آپ کا معائنہ ایک ‘اے آئی ڈاکٹر’ سے کیا جائے گا۔

جی ہاں، گوگل ایک ایسے اے آئی ڈاکٹر کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو بیماریوں کی تشخیص میں مدد دے گا۔

چیٹ جی پی ٹی جیسے بڑے لینگوئج ماڈلز کو طبی دنیا میں انقلاب لانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے گوگل ڈیپ مائنڈ اس پر کام کر رہا ہے۔

گوگل ڈیپ مائنڈ ٹیم نے ایک AI ماڈل تیار کیا ہے جو ڈاکٹر کی طرح بیماریوں کی تشخیص کر سکتا ہے۔

اس حوالے سے ایک تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ مریضوں سے ان کی بیماری کے سٹیج کی وضاحت کے لیے تفصیلات حاصل کرے گا۔

یہ اے آئی ماڈل حقیقی ڈاکٹروں کا متبادل نہیں ہو گا تاہم کمپنی کے مطابق یہ اے آئی سسٹم طبی ماہرین کی مدد کرے گا۔

Leave a reply