صنم جاوید کو ریلیف مل گیا

0
249
صنم جاوید کو ریلیف مل گیا

ہاٹ لائن نیوز : انسداددہشتگردی عدالت میں مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس کے معاملہ میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےصنم جاوید کی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سنادیا ۔

عدالت نے ملزمہ صنم جاوید کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کر لی ۔

صنم جاوید کیجانب سےشکیل پاشا ایڈووکیٹ نےدلائل دئیے ۔

ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ صنم جاوید کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا ، صنم جاوید نے مسلم لیگ ن کی آفس کو جلانے کےمقدمہ میں ضمانت دائرکررکھی تھی

درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے ضمانت مستردکرنیکی استدعا کی ۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ صنم جاویدنےعوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا ، ملزمہ نے خود بھی پیٹرول بم پھینکے ، مقدمہ کا چالان بھی جمع ہوچکاہے کیس کاکچھ دن میں فیصلہ ہوہائے گا ۔

Leave a reply