
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں گتے کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کا کام جاری ہے۔ خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم گتے کی وجہ سے آگ شدت اختیار کر رہی ہے، ممکنہ طور پر مزید گاڑیاں طلب کی جائیں گی۔
آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کارکن فیکٹری کے اندر سے گتے کے رولز کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔









