سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں پیش رفت

0
232
سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں پیش رفت

ہاٹ لائن نیوز : انسداددہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی ۔

پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء نے کیس کو داخل دفتر کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے چوہدری نعیم الدین ایڈووکیٹ نے ابتدائی دلائل مکمل کر لیئے ۔

عدالت نے ملزمان کے وکیل برھان معظم ملک ایڈووکیٹ سے دلائل طلب کر لیئے ۔

وکیل عوامی تحریک نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی نئی تفتیش اور جے آئی ٹی کیلیے ہماری درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے ، ہماری درخواستوں پر ہائیکورٹ سے فیصلے تک کیس کو داخل دفتر کر دیا جائے ، نئی جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ آنے سے پہلے ٹرائل شروع نہ کیا جائے ، ہم چاہتے ہیں شہباز شریف اور ریماکس ثناء اللہ سمیت تمام ملزمان کیخلاف ٹرائل ہوں ۔

عدالت نے کہا کہ نو سال پرانا ۔کیس ہے اس کو مزید لٹکانا مناسب نہیں ۔

پولیس اہکاروں سمیت دیگر بر ضمانت ملزمان حاضری کیلیے پیش ہوئے

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزم نامزد ہیں

سابق ایس پی عمر ورک سمیت 4 ملزموں نے بریت کی درخواستوں دائر کر رکھی ہیں ، سابق ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت، سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔

سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار سمیت 5 ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں ۔

Leave a reply