نمونیا سے مزید 7 بچے دم توڑ گئے

0
68

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 بچے دم توڑ گئے۔

نمونیا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سال کے درمیان ہیں جن میں شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سے 2، 2، لاہور، بہاولپور، راولپنڈی سے ایک ایک بچہ شامل ہے۔

سات دنوں کے دوران بیماری 68 پھولوں کی جانیں نگل چکی ہے، رواں سال اب تک 240 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Leave a reply