چئیرمین پی ٹی آئی جیل ٹرائل میں اہم پیش رفت

0
253
چئیرمین پی ٹی آئی جیل ٹرائل میں اہم پیش رفت

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیرمین پی ٹی آئی کا توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ترمیمی درخواست کی دستاویزات آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کو ترمیم کے ساتھ درخواست دائر کرنے کا کہا تھا جس پر وکیل سابق چیرمین پی ٹی نے عدالت کو بتایا کہ میں نے ترمیم شدہ درخواست دس جنوری کو دائر کردی تھی ۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ کو متفرق درخواست دائر کرنی چاہیے تھی ، جس پر وکیل نے کہا کہ مجھے دائر برانچ نے کہا تھا آپ کو متفرق درخواست دائر کرنے کی ضرورت نہیں ہے

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ بنچ کے ممبران کے پاس ترمیمی درخواست کی کاپیاں موجود نہیں ہے ۔جس پر 24 جنوری کو جیل میں ٹرائل فیکس ہے اس سے قبل فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے ۔اس درخواست میں حکم امتناعی جاری کردے ۔

عدالت نے حکم دیا ہے کاپیاں ہمارے پاس موجود نہیں ہیں ٹرائل کو چلنے دیں ۔

جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےدرخواست پرسماعت کی ، عدالت نے سماعت پیرتک ملتوی کردی ۔

Leave a reply