بالوں کوصحتمند رکھنےکیلیےکیاکریں

0
266
بالوں کوصحتمند رکھنےکیلیےکیاکریں

ہاٹ لائن نیوز : سردی اکثریت کا پسندیدہ موسم ہے، پھل اور گرم مشروبات اس موسم کا ذائقہ بڑھا دیتے ہیں۔

اس موسم میں اکثر لوگ کھانسی، نزلہ زکام اور گلے کی خراش سے بچنے کے لیے مختلف تدابیر اختیار کرتے ہیں تاکہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

سردیوں میں جہاں صحت شدید متاثر ہوتی ہے وہیں یہ موسم ہماری جلد اور بالوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم کی خشکی براہ راست ہمارے بالوں کو متاثر کرتی ہے جس سے وہ نمی سے محروم ہو جاتے ہیں۔

بالوں اور جلد کی دیکھ بھال کے علاوہ چند مفید غذاؤں کا استعمال انہیں متاثر ہونے سے روک سکتا ہے، یہ اقدامات سردیوں میں ہمارے بالوں کی صحت کو متاثر ہونے سے روک سکتے ہیں۔

پانی کی مناسب مقدار
سردیوں میں اکثر لوگ پانی پینے کو اہمیت نہیں دیتے کیونکہ انہیں پیاس نہیں لگتی۔ چونکہ انسانی جسم 70 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اس لیے دن میں کم از کم 8 گلاس پانی پینالازمی ہے۔

سردیوں میں پانی کا توازن برقرار رکھنے سے نہ صرف انسانی جسم ہائیڈریٹ رہتا ہے بلکہ یہ خلیوں اور بافتوں میں آکسیجن کے بہاؤ کو بھی فروغ دیتا ہے جس سے بالوں کی نشوونمابھی بہترین ہوتی ہے۔

موسمی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں۔
موسمی پھل اور سبزیاں ضروری غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں، جو قوت مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم کی پرورش بھی کرتی ہیں۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز بالوں کی مجموعی صحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تلے ہوئے کھانوں کا کم استعمال
تلے ہوئے اور زیادہ کیلوریز والے کھانے کو محدود کریں جبکہ صحت مند غذاؤں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ زیادہ تر لوگ سردیوں میں تلی ہوئی، چکنائی اور شکر والی غذائیں زیادہ کھاتے ہیں۔ ان غذاؤں کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن انہیں اعتدال میں کھایا جا سکتا ہے۔

کسی بھی چیز کا زیادہ استعمال انسانی جسم میں آکسیڈیٹیو تناؤ کو بڑھا سکتا ہے جو جلد اور بالوں کے خلیوں میں خون اور آکسیجن کی گردش میں رکاوٹ بنتا ہے۔

Leave a reply