لیگ اسپنر انجری کا شکار ہوگئے

0
290
لیگ اسپنر انجری کا شکار ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : لیگ اسپنر ابرار احمد کو دائیں پاؤں میں درد کی شکایت ہے ، جس کا ایم آر آئی اسکین کیا جا رہا ہے۔

پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ کے تیسرے روز ابرار احمد نے تکلیف کی شکایت کی۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ابرار احمد کا ایم آر آئی سکین کیا جا رہا ہے، رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد نوعیت کا پتہ چلے گا۔

ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف اب تک ستائیس اوورز کرائے ہیں۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

Leave a reply