ڈیفنس کار حادثہ کیس کا ملزم بری

0
375
ڈیفنس کار حادثہ کیس کا ملزم بری

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈیفنس کار حادثے میں ملزم افنان کے والد شفقت کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے ملزم شفقت کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت ملزم عدالت کے روبرو پیش ہوا ۔

ملزم کے وکیل نے دلائل دئیے کہ ملزم کے والد کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پولیس نے میڈیا ٹرائل کرنے کے لیے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کردیں ، ملزم سے کچھ ریکور نہیں ہونا لہذا عدالت ضمانت کنفرم کرے ۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی ۔

Leave a reply