پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کوچلینج کر دیا

0
345
پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کوچلینج کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

آئینی درخواست پی ٹی آئی اور سابق چئیرمن تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس دس جون کو قانون اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے۔ الیکشن کمیشن نے بیس دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا غیر قانونی حکم پاس کیا۔ الیکشن کمیشن کا حکم غیر قانونی اور آئین کے بھی منافی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم قرار دے۔ عدالت دس جون 2022 کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کودرست قرار دے۔

Leave a reply