اسرائیل کا تازہ ترین حملہ ، سینکڑوں فلسطینی شہید

ہاٹ لائن نیوز : شمالی غزہ میں 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے زمینی کارروائی کو پورے غزہ تک بڑھا دیا۔
اسرائیلی آرمی چیف نے جنوبی غزہ میں شدید حملوں کی تصدیق کی اور اسرائیل نے ان حملوں میں فضائیہ کی مدد کا اعلان بھی کیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے جنین، سلواد، جافنا، جلازوم، قلقیلیہ ، ہیبرون سمیت مغربی کنارے میں چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے بھی غزہ میں لڑائی کے دوران اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے سے ایک اردنی شہری جاں بحق ہوگیا جس کی اردنی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔
اردن کی وزارت خارجہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے میں ایک اردنی شہری ہلاک اور اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 700 فلسطینی شہید ہوئے، کمال عدوان اسپتال کے داخلی دروازے پر بمباری سے 4 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ اسپتال کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی گئی۔









