
ہاٹ لائن نیوز : پیپلز پارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما مفتاح اسماعیل سے معاملات طے پانے جا رہے ہیں، مفتاح اسماعیل جلدپیپلزپارٹی میں شمولیت کاباضابطہ اعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کاوفد گزشتہ ڈیڑھ ماہ سےمفتاح اسماعیل سےرابطےمیں ہے۔
واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے جون 2023 میں مسلم لیگ ن کے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیتے ہوئے سیاست چھوڑنےکابھی اعلان کیا تھا۔








