
ہاٹ لائن نیوز : عازمین حج کے لیے خوشخبری، نگراں وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ 2024 میں پاکستانی عازمین کو مفت موبائل سم کارڈز اور رومنگ انٹرنیٹ پیکجز تقسیم کیے جائیں گے۔
انیق احمد نے کہا کہ خواتین زائرین کو عبایا بھی دیا جائے گا جس کی پشت پر پاکستانی پرچم ہے ، اس کے علاوہ سب کو 13 کلو کے سوٹ کیس بھی دیے جائیں گے۔
نگراں وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ حج اخراجات میں تقریباً ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی تھی اور اب مزید 50 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔









