
ہاٹ لائن نیوز : نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں بڑی پیش رفت ؛عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی ۔
عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلیے طلب کر لیا ، عدالت نے مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی
۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما روبینہ جمیل پر بھی فرد جرم عائد کر دی ، یاسمین راشد, اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل کو عدالت میں پیش کیا گیا ، ملزمان نے جرم صحت سے انکار کیا ، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت کیلیے طلب کر لیا ۔
یاد رہے کہ ملزمان پر پر نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے ، مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں ، تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ نمبر 108/23 درج کر رکھا ہے، روبینہ جمیل کو تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 109/23 میں پیش کیا گیا ۔









