نوجوان کے ہزاروں فٹ بلند طیارےکی چھت پرکرتب

کویت اردو نیوز: سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، ویڈیو میں ایک نوجوان کو طیارے کی چھت پر ہزاروں فٹ بلندی پر اسٹنٹ کرتے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو کو اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔
سنسنی خیزویڈیو کوصارفین کیجانب سے دلچسپ تبصرےمل رہےہیں، جس میں بہت سےلوگوں نےاسٹنٹ مین کی بہادری کی تعریف کی اور کچھ نے اس کوخطرناک قراردیا۔







