دل کی حرکت بند ہوجانےکےبعدعمرہ زائرکی جان بچالی گئی

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کے مکہ المکرمہ میں اجیاد ایمرجنسی ہسپتال کے طبی عملے نے معمر کی جان بچالی۔ عمرہ کرتے ہوئے عمرہ زائرکےدل کی دھڑکن رک گئی تھی ۔
عمرہ زائر کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ طبی عملے نے اس کواجیاد ہسپتال پہنچا کر فوری طبی امداد فراہم کی۔
دل کی دھڑکن بحال کرنے کیلیے الیکٹرک جھٹکے لگائے گئے، اور بعد میں انھیں طبی دیکھ بھال اور علاج کے لیے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا۔








