بھارت اسرائیل کو خطرناک مشورے دینے لگا

0
255

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز)بھارت میں اسلامو فوبیا کا رجحان عروج پر پہنچ چکا ہے اور اس کی مثال بھارتی الیکٹرانک میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس میں دیکھی جا سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسند اسرائیل کو غزہ میں قتل عام کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ہندوستانی صحافی بھی کسی سے کم نہیں اور وہ کہتے ہیں کہ اسرائیل کو پوری دنیا سے مسلمانوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

بھارتی تجزیہ کار اور ریٹائرڈ میجر گورو آریہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل فلسطین اور مسلمانوں کا مکمل خاتمہ ہے۔ ایک اور صحافی آدتیہ راج کول نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کا نام مٹا دینا چاہیے۔

ظالم اور غاصب اسرائیل کا ساتھ دینے والے بھارت نے بھی اس واقعے کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا۔ انتہا پسند مودی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور فوجی تعاون کا اعلان کیا۔

بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا اس بات کا پرچار کرتا ہے کہ بھارت بھی اسرائیل کی طرح دہشت گردی کا شکار ہو چکا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو جنگ سے متاثر ہونے والوں سے کوئی دلچسپی یا ہمدردی نہیں ہے بلکہ اس کا ہدف صرف مسلمانوں کے کردار کو پیش کرنا ہے۔ بھارت کی سفارتی چالیں اور خود غرض حکومتی پالیسیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ بھارت مغرب کے لیے مکمل طور پر ناقابل بھروسہ اتحادی ہے۔

Leave a reply