
چین کے خلائی اسٹیشن پر پاکستانی کھانوں کی خوشبو بھی پہنچ گئی، جہاں پاکستانی خلا باز ذیشان علی کے لیے 100 سے زائد اقسام کے خصوصی حلال کھانے تیار کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کے شینژو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں جانے والے تین خلابازوں میں پاکستانی خلا باز ذیشان علی بھی شامل ہیں۔ ان کے ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے خلائی سفر کے دوران مختلف پاکستانی اور مشرقی پکوانوں پر مشتمل خصوصی مینیو ترتیب دیا گیا ہے۔
خصوصی مینیو میں بیف نہاری، لیمب قورمہ، چنے اور چکن بٹر سمیت متعدد روایتی کھانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خلائی اسٹیشن پر چھ افراد کے لیے خصوصی عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
پاکستانی کھانوں کی یہ خصوصی تیاری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ طویل خلائی مشنز میں خلا بازوں کی غذائی ضروریات کے ساتھ ان کے ذوق اور ثقافتی ترجیحات کا خیال رکھنا بھی اہمیت رکھتا ہے۔
مشن کے دوران پاکستانی اور چینی خلا باز تقریباً ایک ہفتے تک خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے، جہاں وہ مختلف سائنسی تجربات اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آزمائشوں میں حصہ لیں گے۔
یوں زمین سے ہزاروں کلومیٹر دور بھی پاکستانی روایتی کھانے خلا بازوں کے لیے اپنے وطن کے ذائقوں سے جڑے رہنے کا ذریعہ بنیں گے۔









