ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر کو دھمکی

0
59

ہاٹ لائن نیوز : ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر اینجل ڈی ماریا کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، ان کو اپنے آبائی گھر روزاریو میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے،یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کے آبائی شہر میں منشیات اسمگلرز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

اینجل ڈی ماریا اسوقت بینفیکا کی نمائندگی کررہے ہیں البتہ فٹبالر اپنے بچپن کے کلب روزاریو سے اپنا آخری میچ کھیل کر کیرئیر ختیم کرنا چاہتے ہیں،انکے خاندان کو ملنے والی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ “اپنے بیٹے سے کہو کہ وہ یہاں واپس نہ آئے ورنہ ہم خاندان کے ایک فرد کو قتل کردیں گے”

Leave a reply