سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی انتقال کر گئے

0
25
سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کے سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے لیے طویل عرصے تک جدوجہد کرنے والے حسین نقی 88 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ساڑھے 12 بجے جامعہ المنتظر، ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔

حسین نقی کے انتقال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حسین نقی نے صحافت، آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں حسین نقی کو اصول پسند اور بے باک صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے صحافت اور جمہوری جدوجہد کا ایک اہم باب اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم کے مطابق حسین نقی نے اپنی پوری زندگی آزادی اظہار، جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے میں گزاری۔

صدر مملکت اور وزیر اعظم نے مرحوم کے اہلِ خانہ، صحافتی برادری اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

Leave a reply