
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جمعیت علمائے اسلامکے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور جے یو آئی کیخلاف حکومتی اقدامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال، جمہوری روایات اور پارلیمانی نظام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مؤقف اختیار کیا کہ جمہوری معاشرے میں حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کی رائے کااحترام اورتحمل کا مظاہرہ جمہوری نظام کے استحکام کیلے ضروری ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے سیاسی سرگرمیاں اور جمہوری اقدار متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے مطابق پارلیمانی نظام میں اپوزیشن کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور سیاسی اختلاف رائے کے باوجود اپوزیشن کے جمہوری کردار کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔









